شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع دتہ خیل میں آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے، بعد ازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید تین دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان:فورسزاور دہشت گردوں میں جھڑپ،2 دہشتگرد ہلاک،2جوان شہید