حکومت کو اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے، شہباز شریف پوچھے بغیر پانی نہیں پی سکتے، فواد چودھری

حکومت کو اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے، شہباز شریف پوچھے بغیر پانی نہیں پی سکتے، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے، شہبازشریف اسٹیبلشمنٹ سے پوچھے بغیر پانی بھی نہیں پی سکتے۔

پہلے فیصلہ پھر الیکشن، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہے، ثاقب نثار پورا سچ نہیں بول رہا، نام بتائے گا، مریم نواز

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں فیصلے عمران خان کرتے تھے، پی ٹی آئی حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایڈوائس ضرور ملتی تھی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ 75 کیسز میں عدالتوں میں پیش ہونا ممکن نہیں، پچھلے ہفتے عمران خان چار عدالتوں میں پیش ہوئے، جہاں عدالت میں ضرورت ہوتی ہے وہاں عمران خان ضرور جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے تشویشناک بات عمران خان کی سیکیورٹی ہے، جتنی سیکیورٹی عمران خان کیلئے ریلی میں ہوگی اتنی ہی سیکیورٹی کا کہہ رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے انکاری نہیں ہیں، اگرسیکیورٹی مہیا کریں گے تو عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے۔

نواز شریف میری نا اہلی چاہتے ہیں، جنرل باجوہ کو ملازمت میں توسیع دینا غلطی نہیں بلنڈر تھا، عمران خان

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ یہ الیکشن سے بھاگے ہوئے ہیں، انتخابات کرانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں شریک مہمان اور ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان اپنی وجہ سے میڈیا پرچھائے ہوئے ہیں، اسلا م آباد پولیس کا لاہور جانا اور پولیس کو روکنا سب ٹی وی پر دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اسحاق ڈار نے بات کی، مریم نواز جلسوں میں مہنگائی سےمتعلق بھی بات کرتی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے لیکن عوام کو پتہ ہے کہ مہنگائی کس کی وجہ سے ہے؟

مہنگائی کے ذمہ دار پی ڈی ایم، اکثریت عمران خان کیساتھ، پاکستانی نئی سیاسی جماعت کےبھی منتظر

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی تقریر سننے عوام کثیر تعداد میں آتے ہیں، پچھلے 10 ماہ سے ہم صرف حکومت کررہے تھے، مریم نواز پچھلے ایک مہینے سے سیاست میں متحرک ہیں۔


متعلقہ خبریں