عمران خان تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا،ہم نے اقتدار میں آ کر ملک کو بچا لیا، زرداری

آصف زردای

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا،ہم نے اقتدار میں آکر ملک کو بچا لیا ہے۔

وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں حالات کا پتا تھا کہ معیشت کیسی ہے لیکن ہم نے ملک کو بچانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات چیت ہوسکتی ہے تاہم عمران خان غیرسیاسی شخص ہے اس سے بات نہیں کرسکتے۔پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں جفاکشی کرنا پڑتی ہے عمران خان جفاکشی کا عادی نہیں ۔راجن پور کا الیکشن پی ٹی آئی نے مقبولیت کی بنیاد پر نہیں جیتا بلکہ مہنگائی کے اثرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، ہم نے ملازمین ،پنشنر زاور ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔

زرداری نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں۔پی ڈی ایم اورہمارا اپنا اپنا موقف ہے،بلاول بھٹو نوجوان ہے اسے غصہ جلدی آ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتارکرناوزیرداخلہ کااختیار ہے،میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا۔


متعلقہ خبریں