حیرت انگیز نایاب جامنی شہد کہاں پیدا ہوتا ہے ؟


امریکہ کے شہر نارتھ کیرولائنا میں ایسا شہد پیدا ہوتا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں پایا جاتا۔ اس شہد کا رنگ جامنی ہے۔

امریکی شہر نارتھ کیرولائنا میں پیدا ہونے والے اس شہد کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم ایسا جامنی رنگ کا شہد دنیا کے کسی اور علاقے میں نہیں پایا جاتا۔ یہ شہد نارتھ کیرولائنا کے ریتیلے ٹیلوں والے علاقے میں پایا جاتا ہے۔

مذکورہ جامنی شہد اب مشہور ہوتا جا رہا ہے اور دنیا بھر کے صارفین اس میں دلچسپی لے رہے ہیں لیکن یہ انتہائی نایاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہرام مصر میں نئی طویل سرنگ دریافت

جامنی رنگ کا یہ نایاب شہد ذائقے میں روایتی شہد سے زیادہ میٹھا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وہاں پائے جانے والے پھلوں کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے جس کا رس مکھیاں چوس کر شہد بناتی ہیں۔

اس شہد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس کے بعد اس پر بحث چھڑ گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں