موڈیز نے پانچ بڑے پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی

موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا

فائل فوٹو


موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی۔

ملک میں جاری بحران کے اثرات مسلسل ظاہر ہورہے ہیں، کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے موڈیز نے پانچ بڑے بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ Caa1 سے کم کرکے Caa3 کردی۔

ان بینکوں میں ایچ بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان، یو بی ایل، الائیڈ بینک لمیٹڈ اور ایم سی بی بینک شامل ہیں۔موڈیز نے پانچ بینکوں کی طویل مدتی فارن کرنسی کانٹر پارٹی رسک ریٹنگ (سی آر آرز)بھی Caa1 سے کم کرکے Caa3 کردی ہے۔

بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسسمنٹ ریٹنگ بھی کم کردی گئی، پانچوں بینکوں کی طویل مدتی لوکل کرنسی کانٹر پارٹی رسک ریٹنگ اور کاؤنٹر پارٹی رسک اسسمنٹ بھی B3 سے کم کرکے Caa2 کردی گئی۔


متعلقہ خبریں