جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا مقدمہ درج، عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، ملوث افراد کی سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے، عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا۔

انتخابات لازم ،آئین مفلوج کرنے کی اجازت نہیں، چیف جسٹس، فیصلہ کل

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ عدالتی نظام کو یرغمال بنانے کی سازش ہے، آج ایک شخص نے مسلح گروہ کے ہمراہ عدالتی نظام کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس کے پاس فارن فنڈنگ کا جواب ہے اور نہ ہی توشہ خانہ سے اربوں کی چوری کا۔

سابق مشیر کے گھر پہ چھاپہ، ساڑھے 12کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایسا کرنے کی ترغیب اس کو دی جانے والی اسپیشل ٹریٹمنٹ کا نتیجہ ہے، معزز عدلیہ کو ان قانون شکنوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

گیٹ توڑیں پی ٹی آئی کے فسادی، ڈنڈے کھائیں بے گناہ صحافی، یہ نہیں چلے گا ،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ عدلیہ کی عزت و تکریم کا معاملہ ہے اس میں کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی، قانون کا احترام نہ کرنے اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں