دوشنبے: تاجکستان میں 7.2 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے جوہری طاقت کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا
زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا اور تاجکستان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔