شیو سینا کا بھی مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کا اعتراف


شیو سینا نے بھی مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

شیو سینا کے ترجمان ادھوٹھاکرے نے مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ ٹھاکرے نےکہاکہ اٹل بہاری واجپائی نے گجرات فسادات کے دوران مودی کو ’راج دھرما‘ نبھانے کا حکم دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ واجپائی نے مودی کو فسادات کے دوران اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کرنے کو کہا تھا۔ ادھوٹھاکرے کےمطابق  2004 کے اتنخابات میں شکست پر واجپائی نے مودی سے استعفیٰ بھی طلب کیا تھا لیکن بال ٹھاکرے نے مودی کا سیاسی کیریئر بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بال ٹھاکرے نے واجپائی کو مودی کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔۔بال ٹھاکرے پشت پر کھڑا نہ ہوتا تو مودی آج وزیراعظم نہ ہوتا۔

ادھوٹھاکرے نےمزید کہاکہ بی جے پی  ہندو توا کے نظریے سے پیچھے ہٹ رہی ہے،مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت منظرعام پر آچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں