انسداد دہشت گردی کیلئے اعتماد ،فریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

ASIM MUNEER

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے اعتماد ،فریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج کراچی پولیس چیف کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں  دہشتگردی کے واقعہ پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کورکمانڈر کراچی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جناح اسپتال کا بھی دورہ کیا اور  دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔آرمی چیف نے جوانوں کی بہادری، حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگروں کا مذہب یا نظریے سے کوئی تعلق نہیں، پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گمراہ کن تصور کو لالچ اور دباو سے مسلط کیا جا رہا ہے، پاکستانی قوم نے ہمیشہ دہشتگردی کو مسترد کیا ہے،ہم سب مل کر جلد دہشتگردی کی اس لعنت پر قابو پالیں گے۔


متعلقہ خبریں