عمران خان کو نا اہل کرانا اور جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، اہم لوگوں کو پیغام دیدیا، شیخ رشید


راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، جمہوریت کے لیے لڑ رہے ہیں۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مریم نوازکہتی ہیں یہ حکومت ہماری نہیں ہے، ان کی نہیں ہے تو کس کی ہے؟ ابھی تو میں ان حکمرانوں کے خلاف کچھ بولا ہی نہیں ہوں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو پاکستان میں ہی نہیں ہوتے، شہبازشریف کی اتنی بڑی کابینہ ہے لیکن کارکردگی کچھ بھی نہیں ہے، ایسا وقت آگیا ہے کہ جیل میں لوگ خود کشی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد عمران خان سے ملاقات کروں گا، فون پر عمران خان کو کہا کہ آریا پار کا فیصلہ کریں، یہ چھوٹے چھوٹے آپریشنز کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں، جس خاتون کے ساتھ شوہر بھی نہیں ہوتا وہ ورکرز سے خطاب کرنے پہنچ جاتی ہے۔

پرویز الٰہی کی آڈیو لیک، چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل، تحقیقات کا حکم دیدیا، رانا ثنا اللہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہیں، یہ عمران خان کو نااہل کرانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں عمران خان کوجیل میں ڈال دیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ گینگ آف فائیو ناکام ہوچکا، ملک میں اپریل میں خانہ جنگی ہو جائے گی، پاکستان قحط کی طرف جارہا ہے، لوگ دکانیں لوٹیں گے، قوم بھوکی ہوگی تو شہباز شریف کی ٹوپی کو کون دیکھے گا؟

عمران خان کی گرفتاری کا امکان، ایک طرف پولیس دوسری طرف کارکن زمان پارک کے باہر

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اہم لوگوں سے ملاقات میں پیغام دے دیا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں، مجھے اور فواد چودھری کو ایک ہی جیل کی چکی میں رکھا گیا، شاہد خاقان عباسی سمیت ان ن لیگی رہنماؤ ں کا مشکور ہوں جنہوں نے گرفتاری کی مذمت کی۔


متعلقہ خبریں