کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بس ڈرائیور بن گئی ہیں، انہیں پنک پیپلز بس سروس کی پہلی خاتون ڈرائیور بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔
خواتین کیلئے پہلی بس سروس شروع کرنے کا اعلان
شرمیلا فاروقی نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر بس ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔
What a historic day for women commuters in karachi, a dedicated #PinkBusKarachi for women. Great initiative by @BBhuttoZardari @MuradAliShahPPP @SindhGovt1 #Proudjiyali pic.twitter.com/5FGEN9rO0y
— Sharmila Sahibah faruqui S.I🇵🇰 (@sharmilafaruqi) February 1, 2023
واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے آج خواتین کی سہولت کے لئے خصوصی بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کا افتتاح صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کیا۔
شرمیلا فاروقی، مریم نواز کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں
شرمیلا فاروقی نے بس کے افتتاح کے موقع پر جب ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور بس کو چلایا تو انہیں پہلی بس ڈرائیور بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔ بس ڈرائیونگ کرتے ہوئے انہوں نے سیلفی لی اور آج کے دن کو خواتین مسافروں کے لیے تاریخی بھی قرار دیا۔
شرمیلا فاروقی کی صبح ہی صبح ملائی چائے، گپ شپ، ویڈیو وائرل
انہوں نے پنک بس سروس کو وزیر خارجہ و چیئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور حکومت سندھ کا زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی پی اس سے قبل ویمن بینک کا قیام عمل میں لائی اور یہ وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ خواتین کو ترجیح دی۔