لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کراؤ تحریک کے تحت پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان ڈاکٹرز سے اجازت ملنے کے بعد میدان میں اتریں گے اور انہوں نے جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کے لیے پارٹی کو ہدایت کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس بلانے اور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ کو ہائی لائٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ اور ڈور ٹو ڈور مہم میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی کارکردگی سے مسلم لیگ ن مطمئن نہیں، محمد زبیر
فرخ حبیب نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوئے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی اور عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچنا چاہیے۔