پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کا ایف آئی آر پر ریمانڈ دینا ثابت کرتا ہے کہ غلط ہو رہا ہے، پاکستان میں انصاف نہیں جنگل کا قانون ہے۔
شیخ رشید کا عمران خان کو ٹرین مارچ کا مشورہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے،کچھ لوگوں کا خیال ہے خوف کا ماحول پیدا کر کے خود کوتسلیم کرالیں گے تو غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ اس فسطائیت کیخلاف کھڑے ہونے کیلئے زیادہ پرعزم ہیں،انصاف کیلئے فاشسٹ قوتوں سے لڑنے کے لیے تیارہیں۔