تحریک انصاف کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ


سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیونکہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس بارے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل بھی کر دیا ہے، اب اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی، انہوں نے تمام ارکان کی لسٹ بھی ٹوئٹ می شئیر کی۔

فواد چودھری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کے 45 ممبران اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کو دینے کیلئے استعفیٰ واپس لے لیے ہیں۔ اس کا مقصد جعلی اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑانا اور اعتماد کے ووٹ میں لوٹوں کو شہباز شریف کو ووٹ دینے سے روکنا ہے۔


متعلقہ خبریں