رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری


لاہور: شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی محکمہ ایکسائز نے این او سی جاری کرنے کا بیان لاہور ہائیکورٹ میں دے دیا جس کے بعد عدالت نے ڈی جی ایکسائز کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

ڈی جی ایکسائز ریکارڈ سمیت لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ملز کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیم فنڈز میں کتنی رقم موجود ؟ اسٹیٹ بینک نے عدالت کو آگاہ کر دیا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ ایکسائز لائسنس جاری نہیں کر رہا، سیاسی بنیادوں پر این او سی جاری نہیں کیا جا رہا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت درخواست گزار ملز کو لائسنس کی فراہمی کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں