مکی آرتھر نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش مسترد کر دی

مکی آرتھر

فوٹو: فائل


جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش مسترد کر دی۔

اس ضمن میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مکی آرتھر پارٹ ٹائم کرنا چاہتے تھے، ہم نے صاف کہہ دیا پاکستان کے لیے فل ٹائم کوچ رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر چاہتے تھے ایشیا کپ کے بجائے ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں کوچنگ کریں، مکی نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کیلئے دی بیسٹ اور فل ٹائم کوچنگ اسٹاف رکھیں گے اور قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کیلئے کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے۔

‘وسیم اکرم مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے حامی تھے’

دوسری جانب پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مکی آرتھر کو دوبارہ ہیڈ کوچ بنانے کے لئے باضابطہ پیشکش کی تھی، وہ 2025 چمپئنز ٹرافی تک ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپنا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بطور کنسلٹنٹ بھی مکی آرتھر کو پیشکش کی۔ بدقسمتی سے اس آپشن پر بھی اتفاق نہ ہوسکا۔ مکی آرتھر کا ڈربی شائر کے ساتھ وسیع مدت معاہدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے تلاش جاری رکھے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے مختلف بڑے نام زیر غور ہے۔


متعلقہ خبریں