انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانا کا خواب بھی پورا ہو گیا، سعود شکیل


 پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلی فرسٹ کلاس سنچری اسکورکی تھی، اب انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانا کا خواب بھی پورا ہو گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا آئیڈیل کھلاڑی سری لنکا کے کمار سنگاکارا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے بہت حوصلہ بڑھایا، سیفی بھائی کیساتھ کم عمری سے کھیلتا آرہا ہوں۔

سعود شکیل کا متنازع آوٹ، کیایہ کلین کیچ تھا؟

سعود شکیل نے کہا کہ میں سوئپ شارٹ اسی وقت کھیلتا ہوں جب زائد رنز بن نہ رہے ہوں۔ اس طرز کا شاٹ کھیلتے ہوئے انگلینڈ سیریز میں آوٹ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مخالف ٹیم کے پلان کو سمجھ کر کھیلا ہوں،ہر دن سیکھنے کو ہی ملتا ہے،اگلے میچز کے لیے مزید اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

 


متعلقہ خبریں