ثناء میر کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے سے انکار

فوٹو: فائل


سابق کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم ثنا میر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے سے معذرت کرلی ہے۔

ثنا میر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی آواز ایف آئی سی اے اور کمنٹری کے ذریعے اٹھاتی رہوں گی، لیکن پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ نہیں بن رہی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے کی مبارکباد دی۔

 


متعلقہ خبریں