چیف جسٹس کی سربراہی میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی

چیف جسٹس کی سربراہی میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور : دو ہفتوں سے زائد کے غیر ملکی دورے سے واپسی پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج اصغر خان کیس، حج پالیسی اور غیر متعلقہ اشخاص کو پولیس سیکیورٹی دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ کا فل بینچ بیوروکریٹس اور ججز کی لگژری گاڑیوں کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت بھی کرے گا۔

نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

غیر متعلقہ اشخاص کو پولیس سیکیورٹی دینے کے خلاف کیس سمیت تمام دیگر مقدمات کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس منظور ملک فل بینچ کا حصہ ہوں گے


متعلقہ خبریں