عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ جیل منتقل


کراچی کی مقامی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ بی بی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انہیں لودھراں سے ایف آئی اے نے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ پر کراچی منتقل کیا تھا۔

سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ بی بی کو ایف آئی اے حکام نے جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ پر عامر لیاقت حسین کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ گرفتار

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز طارق روڈ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئیں۔ ملزمہ کے وکیل نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتےہوئے کہاکہ ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔ عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجنے کا حکم دے دیا۔

عامر لیاقت حسین کی بیٹی اور کیس کی درخواست گزار کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملزمہ اکیلی نہیں یہ پورا گروہ ہے۔ مرحوم کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو قرار واقعی سزا ملے تاکہ مزید کوئی شکار نا بنے۔

عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست کے بعد ملزمہ کو لودھرا ں سے گرفتار اور راہداری ریمانڈ پر کراچی منتقل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں