اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستان میں پولیس کا شعبہ کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے جاری کر دیا۔ جس میں پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیا گیا ہے اور دیگر کرپٹ ترین اداروں میں ٹینڈرنگ، کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدہ قانونی قرار دے دیا
رپورٹ میں کرپٹ ترین اداروں میں تعلیم کے شعبہ کو چوتھا نمبر دیا گیا ہے جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت انسداد کرپشن اداروں پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ میں صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے۔