شعیب ملک بیٹے کیساتھ اکیلے،پھر سوال اٹھنے لگے


شعیب ملک  اور بیٹے اذلان کے اکیلے نظر آنے پر سوشل میڈیا پر ثانیہ  اور شعیب کی علیحدگی پر پھر بحث ہونے لگی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی اور طلاق سے  متعلق افواہیں تو سر گرم ہیں لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

چند ہفتوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں گردش رہیں  جنہیں ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پوسٹس نے مزید تقویت دی۔ ثانیہ کی سوشل میڈیا پوسٹس سے یہی تاثر مل رہا ہے کہ وہ بیٹے اذلان کے ساتھ اکیلے رہ رہی ہیں۔

اب شعیب ملک نے بھی اس دوران پہلی مرتبہ بیٹے کے ساتھ اپنی ایک پوسٹ لگائی جس میں وہ بیٹے کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جانے کا بتا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

انہوں نے پیغام میں لکھا کہ اچھے باپ بیٹے کا ٹائم اور لنکا پریمئیر لیگ کے لیے روانگی سے قبل ایک لانگ ڈرائیو ۔

شعیب ملک کی پوسٹ کے بعد ایک بار پھرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مقبول جوڑی  کی علیحدگی کی  باتیں کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں