کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے ویڈیو پیغام جاری، وقار یونس شامل


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ  2019  کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیئے گئے ہیں جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا پیغام  بھی شامل ہے۔

کرکٹ کے دیوانوں کو بےصبری سے دنیا کے 12 ویں ورلڈ کپ کا انتظارہے جوٹھیک ایک سال بعد 30 مئی 2019 سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، اس طرح انگلینڈ پانچویں بارکرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ لندن کے تاریخی اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ آخری معرکہ لارڈزمیں ہوگا۔

گزشتہ ماہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، میگا ایونٹ 30 مئی 2019 سے 14 جولائی 2019 تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج میں کھیلے گا۔

ورلڈ کپ میں ابھی پورا ایک سال باقی ہے لیکن اس کی رونقیں ابھی سے شروع  ہوگئی  ہیں۔ ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی برک لین لندن میں منعقد ہوئی تھی جس میں وقار یونس نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔


متعلقہ خبریں