بھوجا ایئر لائنز حادثہ، مالک سمیت نو افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد: سینئر سول جج اسلام آباد غلام ربانی نے بھوجا ایئرلائنز حادثہ کیس میں کمپنی مالک سمیت نو عہدیداروں کے وارنٹ  گرفتاری جاری  کر دیے ہیں۔

بھوجا ایئرلائنز کا  طیارہ  20  اپریل 2012  کو اسلام آباد کے مضافات میں گرکر تباہ ہو گیا تھا، حادثے کے  وقت طیارے میں عملے سمیت 127 مسافر سوار تھے جن میں سے کوئی زندہ نہ بچ سکا تھا۔

حادثے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کمیشن قائم ہوا جس نے تحقیقات کے بعد ایئرلائنز مالکان اورسول ایوی ایشن کے عہدے داروں کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا، 2015 میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھوجا  ائیر لائنزکے طیارے کی کریش رپورٹ جاری کی جس میں عملے کی ناقص تربیت اور پائلٹ کی ناتجربہ کاری کو حادثے کی وجہ قراردیا گیا۔

نومبر 2017 کو کمپنی کے مالک فاروق عمر بھوجا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے کی ایف آئی آر میں قتل اور سازش سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔


متعلقہ خبریں