سیمی فائنل میں ہار دیکھ کربھارتی کھلاڑیوں کی اوٹ پٹانگ حرکتیں


 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں میچ ہاتھ  سے نکلتا دیکھ کر بھارتی کھلاڑی گھبرا گئے۔ کراوڈ سے  سپورٹ کرنے درخواست کرتے رہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں  میچ ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر بھارتی ٹیم کے چھکے چھوٹ گئے۔  انگلش بلے بازوں نے بھارتی بالرز کی دھلائی کی تو کراوڈ میں بیٹھے بھارتی سپورٹرز کی آوازیں بھی مدھم پڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک انڈیا فائنل،ٹرافی بھی گھر آگئی

انگلشن پلیئرز کے لاٹھی چارج اور  کراوڈ کی دم توڑتی سپورٹ سے  گھبرا کر اوٹ پٹانگ حرکتیں شروع کردیں۔ بھارتی کرکٹر  ہاردیک پانڈیا نے خود  ہی تالیاں بجانا شروع کر دیں ۔ کراوڈ سے مطالبہ کیا کہ تالیاں بجا کر ٹیم کو سپورٹ کریں ۔

بھارتی شائقین کرکٹ نے ہاردیک پانڈیا کے کہنے پر ٹیم کو اسپورٹ کرنا شروع کیا تو گراونڈ آوازوں اور تالیوں سے گونج اٹھا لیکن دوسرے ہی لمحے چوکا پڑنے پر پھر خاموشی چھا گئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو کراوڈ کےجوش سے زیادہ  کرکٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔میچ تالیوں سے نہیں، کھیلنے سے جیتا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کس میں کتنی گریس ہے؟پاکستانیوں نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو بتادیا

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے چھ اوورز میں  بغیر کوئی وکٹ گنوائے  63 رنز بنائے۔جو بھارت کے خلاف  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میں ان کا دوسرا سب سے بڑا پاور پلے ہے۔


متعلقہ خبریں