قومی ٹیم میلبرن پہنچ گئی


میلبرون: قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 کا فائنل کھیلنے کے لیے میلبرن پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میلبرن میں اتوار 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ جس کے لیے قومی ٹیم نے میلبرن میں ڈیرے ڈال لیے۔ ٹیم جمعرات کو آرام کرے گی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی جمعہ کی صبح اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کی فاتح ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔

قومی ٹیم کو میلبرن روانگی سے قبل ان کے فینز ہوٹل کے باہر موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو پھول پیش کیے اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔


متعلقہ خبریں