اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مقصد کے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد نہیں روک سکتا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج قوم بیدار اور سمجھ چکی ہے، مقصد کے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد روک نہیں سکتا۔ انصاف، آزادی اور قومی خودمختاری میرا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پرامن احتجاج اور مذاکرات صرف پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہیں اور پی ٹی آئی کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کے لیے کھلے ہیں۔ حقیقی آزادی ہمارا مقصد ہے۔ ایف آئی آر پر میرے وکیل میرا مؤقف پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انقلاب کی باتیں کرنے والے اپنی مرضی کی ایف آئی آر نہ کرا سکے، وزیر داخلہ
عمران خان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی ملک کو خوشحال فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا اور میری جدوجہد اس خواب کو قوم کے لیے حقیقت بنانے میں گزری۔