سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج پارٹی کے ایک سینئر لیڈر سے ملاقات ہوئی اور مجھے بتایا گیا پارٹی کی قیادت میری سیاسی پوزیشن سے خوش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے مجھ سے سینیٹ کی نشست کا استعفی مانگا گیا ہے جس کے بعد اب میں کل چیئرمین سینیٹ کے پاس اپنا استعفیٰ جمع کروا دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے، عمران خان

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں خوشی سے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں اور مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے یہ ان کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے اور میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کیا ہم انڈین لوک سبھا کے اراکین ہیں؟ ہمارے فونز کو مسلسل ٹیپ کیوں کیا جاتا ہے؟ نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی ہے اور رازداری پر حملہ کیوں کیا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ سیاست دان، جج اور صحافی اکثر اس کا شکار ہوتے ہیں۔ ہم ریاست کا اتنا ہی حصہ ہیں جتنا کہ کوئی اور، ہم غدار نہیں۔


متعلقہ خبریں