زلفی بخاری نے اہم قومی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کر دیا


سید زلفی بخاری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔

اٹک سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سید زلفی بخاری حملے کی ایف آئی آر نہ درج ہونے کے خلاف آج بڑے مظاہرے کی قیادت کریں گے، راولپنڈی، فتح جنگ، کراچی شاہراہ بلاک کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

جس کی وجہ سے اسلام آباد کے خارجی اور داخلی راستے بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

دوسری جانب زلفی بخاری نے سپریم کورٹ کے آرڈرز کا خیر مقدم بھی کیا ہے، جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے کیا، واضح رہے  سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹے میں  عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے، چیف جسٹس نے کہا اگر ایف آئی آردرج نہ ہوئی تو از خود نوٹس لیں گے۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا ہے۔

لاہور رجسٹری سےآئی جی پولیس ویڈیو لنک پر  پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ  90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی جس پر آئی جی پنجاب نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایف آئی آر کے انداج پر مشاورت کی تھی جو درخواست دی گئی اس پر مقدمہ درج کرنے پر تحفظات ہیں۔۔


متعلقہ خبریں