امریکا کی عمران خان پر حملے کی سخت مذمت


امریکہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پنڈلی میں گولی لگی، امریکا عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پُرامید ہیں۔


متعلقہ خبریں