اسلام آباد: تحریک انصاف میں سیاسی رہنماؤں کی تیزی سے شمولیت کے بعد پارٹی کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں نئی شمولیتوں کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چوہدری سرور،عارف علوی، یارمحمد رند اورعاطف خان شامل ہوں گے۔
From now onwards anyone thinking of joining PTI must seek approval from a committee set up by IK for this purpose. The members of the committee are Shah Mahmud Qureshi, Jahangir Tarin, Ch Sarwer, Arif Alvi, Yar Mohd Rind, Atif Khan.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) May 29, 2018
انہوں نے کہا ہے کہ اب تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے کمیٹی سے منظوری لینا ہو گی کیونکہ کمیٹی کی منظوری کے بغیراب کسی کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اب تک تحریک انصاف میں 125 شمولیتں ہو چکی ہیں جبکہ کمیٹی بنانے کی وجہ بھی یہی ہے کہ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی میں تیزی سے دوسری جماعتوں کے افراد شامل ہوئے ہیں۔