تھریٹ الرٹ غلط ہوتا تو ارشد شریف کینیا میں قتل نہ ہوتے، بیرسٹر سیف


خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ارشد شریف کو تھریٹ الرٹ سی ٹی ڈی نے جاری کیا،اگرتھریٹ الرٹ غلط ہوتا تو وہ کینیا میں قتل نہ ہوتے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تھریٹ الرٹس جاری کرانے میں کوئی کردار نہیں ہوتا، تھریٹ الرٹ سمیت دہشتگردی سےمتعلق دیگر معاملات نمٹانا محکمہ انسداددہشتگردی کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے بیانات کے مطابق انہیں اور خاندان کو دھمکیاں مل رہی تھیں،سی ٹی ڈی کے تھریٹ الرٹ میں بھی یہی بات تھی،تھریٹ الرٹ غلط ہوتا تو ارشد شریف کینیا میں قتل نہ ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت تمام ائیرپورٹس وفاق کے زیر انتظام ہیں،ائیرپورٹس پرموجودایف آئی اے،اےاین ایف اوراےایس ایف وفاقی ادارےہیں۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ اہم سیاسی وسماجی شخصیات،سنیئرصحافیوں کورابطہ کرنےپرپروٹوکول دیاجاتاہے، اسی طرح ارشد شریف کو بھی پروٹوکول دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سےارشدشریف کی عین تدفین کےوقت پریس کانفرنسزکی گئیں،پے درپے پریس کانفرنسز اپنے کالے کرتوت چھپانے کی کوشش ہے۔


متعلقہ خبریں