پنکی پیرنی، فرح گوگی اور القادر ٹرسٹ کا حساب باقی ہے، رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا، رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پنکی پیرنی، فرح گوگی اور القادر ٹرسٹ کا حساب باقی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی چوری کی سزا لوگوں کو نہ دیں، اس فتنے نے قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، ہر پاکستانی کو اس فتنے کی شناخت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ان کے ممبران کو اپنی جماعت کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ن لیگ کی تمام تنظیمیں اور پارلیمنٹیرئینز پرامن طور پر الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کریں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کریں کہ فتنہ ایکسپوز ہوا ہے،یہ کہتا ہے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دوں گا، کیا یہ جمہوری رویہ ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ایسا شخص لیڈر بننے کے قابل نہیں،عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہے،الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کو چور ثابت کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کو دوسرے ممالک نے ملک کی عزت کی خاطر تحائف دیئے، اگر اس کو تحائف رکھنے بھی تھے تو قیمت ادا کر دیتا، عمران خان آج سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں