آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت آچکا، عمران خان نے گاڑی مس کر دی، رانا ثنااللہ


وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت آچکا، عمران خان نے گاڑی مس کر دی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ودمالک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں نوازشریف آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے، سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا،۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جتھے کے ذریعے الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے، فیصلہ جتھے سے ہوا تو الیکشن کے بجائے جتھے کی تیاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پچیس مئی کی کال نہ دیتے تو شائد اسی وقت الیکشن کی تاریخ آجاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی وجہ سے پی ٹی آئی والوں کی بدتمیزی برداشت کر رہے ہیں، نگران سیٹ اپ آتے ہیں پارٹی کو ہدایت دیں گے، جہاں تحریک انصاف والے بدتمیزی کریں، وہیں انہیں دبوچ لیں۔

 


متعلقہ خبریں