چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی ہے۔ کن معلومات کی بنیاد پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟
عمران خان امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر برس پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر میرے دو سوال ہیں۔ کن معلومات کی بنیاد پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟
I have 2 Qs on this: 1. On what info has @POTUS reached this unwarranted conclusion on our nuclear capability when, having been PM, I know we have one of the most secure nuclear command & control systems? 2. Unlike the US which has been involved in wars https://t.co/nkIrlekBxQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہونے کے بعد سے میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے۔ انہوں نے دوسرا سوال کیا ہے کہ پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا ، نہ کسی ملک میں جارحیت کی۔ پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟
across the world, when has Pakistan shown aggression esp post-nuclearisation? Equally imp,this
Biden statement shows total failure of Imported govt’s foreign policy & its claims of “reset of relations with US”? Is this the “reset”?This govt has broken all records for incompetence— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہاہے کہ @
ان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈحکومت مسلسل امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا بیانیہ پیش کر رہی ہے ،کیا یہ ہے تعلقات کی بحالی؟اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
My greatest worry is that apart from leading us to economic ruin &, with NRO2 for themselves, giving a license to white collar criminals to plunder the country, this govt will also end up completely compromising our national security.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
انہوں نے کہاہے کہ میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیےاین آر اوٹو کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی سلامتی سے بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔