پانچ منزلہ عمارات کی انسپکشن اور رجسٹریشن کا فیصلہ

پانچ منزلہ عمارات کی انسپکشن اور رجسٹریشن کا فیصلہ

لاہور: صوبہ پنجاب میں پانچ اوراس سے زائد منزلہ عمارات کی انسپکشن اور رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12میں بلند عمارتوں پر پابندی کے باوجود تعمیراتی کام دھڑلے سے جاری

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان کے مطابق پنجاب میں قائم پانچ اور اس سے زائد منزلہ تمام عمارات کا انسپکشن ڈبل ون ڈبل ٹو کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت کیا جائے گا۔

انسپکشن کا بنیادی مقصد عمارات میں کسی بھی قسم کی آتشزدگی کی صورت میں جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کے لیے موجود اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔

لاہور: متعدد عمارتوں میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر

ریسکیو 1122 کی جانب سے کیے جانے والے انسپکشن کے دوران ایسی تمام عمارات کو جو پانچ منزلہ یا اس سے زائد ہوں گی اور ان میں آتشزدگی سے بچاؤ کے انتظامات نہیں ہوں گے، سیل کردیا جائے گا۔

ڈی جی ریکسیو 1122 ڈاکٹر رضوان کے مطابق تمام ہائی رائز عمارات کے مالکان کو فوری طور پر رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران صوبہ پنجاب میں موجود تمام پانچ اور اس سے زائد منزلہ عمارات کی انتظامیہ خود کو رجسٹر کرالیں وگرنہ دو نوٹسز دینے کے بعد تیسرے نوٹس پر عمارات کو سیل کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں