نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ان ڈور ٹریننگ، پہلا میچ کل ہوگا


نیوزی لینڈ میں سہہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے میچ سے قبل ان ڈور ٹریننگ کی۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں اترنے کی تیاری کر لی۔ کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث ان ڈور ٹریننگ کی۔قومی کرکٹرز نے بیٹنگ اور باولنگ کی مشقیں کیں۔


پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرائی اینگولر سیریز  کل سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش 7 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ: سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی جھلک

مجموعی طور پر پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ شاندار ہے قومی ٹیم نے پچیس میں سے پندرہ میچز اپنے نام کر رکھے ہیں جبکہ دس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

بلیک کیپس کے دیس میں قومی ٹیم کو اکثر و بیشتر مشکلات کا سامنا بھی رہا ہے، یہاں قومی ٹیم پانچ میچز میں کامیاب قرار پائی لیکن اس کے برعکس نیوزی لینڈرز نے سات میچ جیت رکھے ہے۔

اسٹیٹس کے مطابق قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو میچ بھی جیت رکھے ہی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ کے میدان کھیلا گیا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی گرین شرٹس کے نام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

بنگلہ دیش کیخلاف بھی قومی ٹیم کو عددی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پندرہ میں سے تیرہ میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں