پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا فوج کو سیاست سے دور رہنے کا بیان خوش آئند ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے آج متنازعہ گفتگوکی ہے، اس وقت اہم معاملہ الیکشن کا ہے، یہ حکومت نومبر تک رہے گی یا نہیں، یہ معاملہ ابھی دور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت متنازعہ ہےاس لیے ان کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ اگر حکومت نے انتخابات نہ کرائے تو موجودہ تاریخ کا بڑا اجتماع اسلام آباد میں ہو گا، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینا بھی ہمارے ایجنڈے پر ہے۔