لاہور: روٹی اور نان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت 20 اشیا مہنگی ہو گئیں
ہم نیوز کے مطابق لاہور میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد وہ 15 روپے کی ہو گئی ہے جب کہ نان کی قیمت بڑھا کر 25 روپے کردی گئی ہے۔
اس ضمن میں نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ضلعی انتظامیہ کے پاس مذاکرات کے لیے جاتے رہے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ دوران مذاکرات کسی نے بھی ہماری بات نہیں سنی جب کہ سرکاری آٹا کہیں بھی دستیاب نہیں ہے۔
آٹا، ٹماٹر، آلو، دالیں، لہسن، انڈے، دودھ، دہی، نمک، گڑ اور مٹن سمیت 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
ہم نیوز کے مطابق لاہور میں فائن آٹے کی بوری کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ 9 ہزار روپے کی ہو گئی ہے جب کہ پہلے اس کی قیمت 7 ہزار روپے تھی۔