ڈالر کو ریورس گیئر لگنے کے بعد امریکی کرنسی مزید سستی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2 روپے41 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 231 روپے50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر دس روپے نیچے آ گیا، اسحاق ڈار
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس میں127 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبارکےدوران انڈیکس 41 ہزار600سےزائد پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔