لاہور تا کراچی مین ریلوے لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی ہدایت

خواجہ سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حکام کو لاہور تا کراچی مین ریلوے لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی ہدایت کردی۔

سیلابی پانی ختم ہوتے ہی ریلوے ٹریک بحال کر دیں گے، وفاقی وزیر ریلوے

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کی۔

اجلاس میں ایم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر نے کوئٹہ تفتان سیکشنز رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

پاکستان میں 23 فیصد ریلوے انجن اور24فیصد ریل ویگن ناقابل استعمال قرار

خواجہ سعد رفیق نے دوران ہدایات دیں کہ ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن 5 روز میں مکمل بحال کیا جائے، کوئٹہ زاہدان سیکشنز پر فریٹ ٹرینوں کی ماہانہ تعداد 15 کی جائے، کسٹمز کلیئرنس ہوتے ہی کراچی سے کوئلہ لفٹ کیا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں حکام سے کہا کہ فریٹ چارجز کو مارکیٹ کے مطابق ریشنلائز کیا جائے۔ انہوں نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ والیم بڑھانے کا بھی ٹاسک دے دیا۔

پاکستان ریلوے کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے، خواجہ سعد رفیق

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واضح طور ہدایات دیں کہ
زاہدان میں مستقل طور پر ایک ٹرانسپورٹیشن افسر تعینات کیا جائے،ترکی سے آنے والی ریلیف گڈز کی مؤثر ترسیل یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں