الیکشن کمیشن:نگرانوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

نتائج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ نگراں سیٹ اپ سے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

’ہم نیوز‘ کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم، چاروں صوبوں کے نگراں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وصوبائی وزرا تقرری کے تین دن کے اندر اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کو ایک سال کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم اور نگراں وزرائےاعلیٰ اپنے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں گے۔

نگراں حکومت کوئی ’بڑا‘ پالیسی فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیروہ تقرریاں و تبادلے بھی کرنے کی مجاز نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرے گی۔


متعلقہ خبریں