لندن: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا اس وقت تمام فوکس سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے، تحریک انصاف والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں ہے، سیاسی یتیم عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔
سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج غیر متوقع ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے، عام انتخابات کا انعقاد کسی کی دھونس اور دھمکی پر نہیں ہوگا۔