ایٹمی صلاحیت جارحیت کا جواب دینے کے لئے حاصل کی، پاکستان


اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے حاصل کی گئی تھی۔

پاکستان کے ایٹمی تجربات کے 20 سال مکمل ہونے پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو 1998 میں اپنے دفاع کے لئے ایٹمی تجربات کرنے پڑے لیکن اس کے باوجود پاکستان نے گزشتہ 20 سال میں ایٹمی عدم پھیلاوَ پر سختی سے عمل کیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کے پاس جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن ایٹمی پروگرام  دفاعی مقاصد کے لئے ہے، ہم 2050  تک ایٹمی توانائی سے 40 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

یوم تکبیر

پاکستان کی تاریخ کا اہم دن جب پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے، اس تاریخی دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔

پاکستان اس سے بہت پہلے ہی ایٹمی صلاحیت حاصل کرچکا تھا لیکن بھارتی دھمکیوں اور بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ایٹمی تجربات کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی کو ایٹمی تجربات کرکے ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک  ہونے کا اعلان کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں