عمران خان! الیکشن 2023 میں ہوں گے، قانون ہاتھ میں لیا تو حرکت میں آئیگا، پھر چیخیں گے، روئیں گے، مریم اورنگزیب

عمران خان! الیکشن 2023 میں ہوں گے، قانون ہاتھ میں لیا تو حرکت میں آئیگا، پھر چیخیں گے، روئیں گے، مریم اورنگزیب

فوٹو/فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی کال کا بیان گیدڑ بھبکی ہے۔

میں کال دوں گا، پرامن احتجاج کر کے یا زبردستی الیکشن کروائیں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے سڑکوں پر ہیں، آپ اندھے ہو چکے ہیں، الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں ہو گا، 2023 میں ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان! کان کھول کے سن لیں، الیکشن 2023 میں ہوں گے۔

عمران خان جیل گیا تو لگ سمجھ جائے گی، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے ملک کی حالت دیکھیں،عمران خان زہریلی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں،عمران صاحب!  لاڈلا بن کر زور زبر دستی کی آپ کو عادت ہو گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا، پھر آپ چیخیں گے، روئیں گے، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔

عمران خان کے بغیر سیاست کچھ نہیں، وہ سیاست کا مرکز ہیں، عوام مائنس ون کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اسلم اقبال

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ عوام کو عمران خان کے فارن ایجنٹ ہونے کا پتہ چل گیا ہے، عوام کو خیرات کے پیسے ذاتی خرچ  کیلئے استعمال کرنے والے عمران خان کا پتہ چل گیا ہے۔


متعلقہ خبریں