لارڈز میں فتح پر سیاسی رہنماؤں اور کھلاڑیوں کی پاکستانی ٹیم کو مبارک باد


لندن: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید  خورشید شاہ  اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے علاوہ متعدد سیاسی رہنماؤں اور کھلاڑیوں  نے قومی کرکٹ ٹیم  کی انگلینڈ  کے خلاف شاندار فتح  پر مبارکباد دی ہے۔

چیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں امید ظاہر کی کہ  ٹیم آئندہ بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

نجم سیٹھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم کے باصلاحیت  کھلاڑیوں نے لارڈزٹیسٹ میں ڈسپلن اور پروفیشنلزم کے ساتھ  اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، چیئرمین پی سی بی نے  تاریخی کامیابی پرپوری قوم کو مبارکباد دی۔

سابق پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم نے ٹیم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ انگلینڈ کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی مثالی رہی۔

سابق کپتان محمد حفیظ  نے خوشی کے اس موقع پر شائقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا گیا جس پر پاکستانی ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمدعباس اور محمد عامر نے شاندار بولنگ  کا  مظاہرہ  کیا اور کپتان سرفراز احمد نے لیجنڈری کرکٹرز میں اپنا نام  درج کرا لیا۔


متعلقہ خبریں