لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دوبارہ درخواست دائر کر دی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں: وقت مشکل ہے مگر سب ملکر ان حالات سے نکل جائیں گے، وزیر اعظم
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔