عمران خان کی تقریر دکھانے سے کون سی قیامت آئے گی، فواد چودھری


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کیسا نظام چل رہا ہے، عمران خان کی تقریر دکھانے سے کون سی قیامت آئے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اوقات یہ رہ گئی ہے یہ باہر بیٹھ کر برگر نہیں کھا سکتے،لوگ ان کو بیٹھنے نہیں دے رہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے ہمسائے میں آئی ٹی کاانقلاب آ رہا ہے،آپ پاکستان کو کہاں لیکر جانا چاہتے ہیں؟عدالتوں میں ہمارے خلاف سیاسی کیسز چل رہے ہیں جب کہ ان کے عدالتوں میں کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں ادارے قانون کے مطابق نہیں چل رہے، ہمارے یہاں ادارے شخصیات پر چل رہے ہیں، شخصیات فیصلہ کرتی ہیں کہ قانون کیا ہے۔

عمران خان نے میرٹ پر آرمی چیف کی تعیناتی کی بات کی ہے، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ عدالت اورفوج کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے،سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مشترکہ جوڈیشری ریفامز پر بات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے عدالتوں سے مفرور ہیں،جن کے پاس 84ممبر ہیں وہ وزیراعظم بن کر بیٹھا ہوا ہے،جن کے پاس155ممبر ہیں وہ باہر بیٹھ کر اپوزیشن کر رہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی سے حالات بہت خراب ہیں،ہمارا فوج اور جوڈیشری سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، پاکستان کے عوام اور اداروں میں تفریق کسی کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم چاہتے ہیں عوام اور اداروں میں کوئی تفریق نہ ہو۔


متعلقہ خبریں