اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
نیپرا نے بجلی مزید 18 پیسے مہنگی کر دی
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں روزآنہ دو سے تین گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ بجلی کی طلب و رسد میں پایا جانے والا واضح فرق ہے۔
ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ روزآنہ آئیسکو کی بجلی کی طلب 1935 میگا واٹ ہے جب کہ 1650 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
کراچی سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، بفروزون، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقوں میں روزآنہ 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ کی جارہی ہے۔
حکومت کا مختصر وقت باقی ہے، بہتری لانی ہے، کوشش کریں لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی جانب سے نارتھ ناظم آباد، پی سی ایچ ایس، ڈیفنس اور کلفٹن میں4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جب کہ گارڈن، لیاری، بلدیہ ٹاؤن اور کھارا در کے علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے جو شہریوں کے لیے سخت اذیت کا باعث ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر قائد میں 30 جون کے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
وعدہ کرتا ہوں آئندہ 2 ماہ میں بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کریں گے، مفتاح اسماعیل
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد میں پائے جانے والے واضح فرق کے باعث رات کو بجلی کی فراہمی معطل کرنا مجبوری ہے۔