عمران خان نے میرٹ پر آرمی چیف کی تعیناتی کی بات کی ہے، فواد چودھری

فواد چودھری نے 15 سال کے سیاسی سفر میں چوتھی پارٹی چھوڑ دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے میرٹ پر آرمی چیف کی تعیناتی کی بات کی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ شخص کیسے آرمی چیف کی تعیناتی کر سکتا ہے؟ آرمی کا اپنا ایک میرٹ آرڈر ہے، عمران خان نے کسی جنرل کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے عمران خان کو نااہل کرنا چاہتے ہیں، وہ خود مان رہے ہیں عمران خان نااہل نہ ہوئے تو وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج آٹے کی بوری 104روپے مہنگی ہوگئی ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد توقع تھی ڈالر نیچے آئے گا، آج 6روپے ڈالر مہنگا ہوگیا ہے،پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی گر گئی ہے۔

فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں فوج نے بھرپور سیاسی کردار ادا کیا ،کرپشن پرسابق وزرائے اعظم کی نااہلی میں فوج کا کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگائیں گے اور توقع کریں کہ ہم ری ایکٹ بھی نہ کریں،حکومت الیکشن نہیں کرارہی کیونکہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں